ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کھڑگے نے مودی سے پوچھا، آپ نے جی ایس ٹی کی مخالفت کیوں کی تھی؟

کھڑگے نے مودی سے پوچھا، آپ نے جی ایس ٹی کی مخالفت کیوں کی تھی؟

Mon, 08 Aug 2016 21:36:13    S.O. News Service

اگریوپی اے کے دورمیں بل منظورہوجاتاتوملک کوکافی فائدہ ہوتا 
نئی دہلی، 8؍اگست(آئی این ایس انڈیا )لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکا ارجن کھڑگے نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی لیڈروں سے براہ راست سوال کیا کہ جب یو پی اے اقتدار میں تھا تو ان کی پارٹی نے جی ایس ٹی بل کی مخالفت کیوں کی تھی۔کھڑگے نے کہا کہ گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ مودی نے اسے ریاست مخالف قرار دیا تھا۔کھڑگے نے جی ایس ٹی بل پر لوک سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ ہمارے اوپر سارے الزامات لگائے جا رہے ہیں، ایسی بات پھیلائی گئی ہے کہ ہم نے (کانگریس)جی ایس ٹی کو روک رکھا ہے۔واقعی میں آپ سب (بی جے پی)نے اس کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کا پہلے ہی حل کر دینا چاہئے تھا۔ایوان میں موجود وزیر اعظم مودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ گجرات کے وزیراعلیٰ کے طور پر خود مودی نے جی ایس ٹی کی مخالفت کی تھی۔کانگریسی لیڈر نے کہاکہ آپ نے وہاں13سال حکومت کی۔اگر آپ جی ایس ٹی پر پہلے ہی راضی ہوگئے ہوتے تو یہ بہت پہلے ہی لاگو ہو چکا ہوتا اور ملک کوبہت پہلے ہی فائدہ ہو چکا ہوتا۔کھڑگے نے کہاکہ تو ہمارے اوپر الزام ڈالنا بند کریں کہ کانگریس نے جی ایس ٹی کو روک رکھا ہے۔کھڑگے نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو جی ایس ٹی بل کو دولت بل کے طور پر آگے بڑھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کے تمام لیڈر مرکزی حکومت کو’’مودی حکومت‘‘کہتے ہیں۔’’ بی جے پی حکومت‘‘نہیں کہتے۔کھڑگے کے اس تبصرہ پر ایوان میں موجودوزیر اعظم سمیت تمام اراکین قہقہہ لگاکرہنس پڑے۔کانگریس نائب صدرراہل گاندھی بھی ایوان میں موجودتھے۔

جی ایس ٹی سے متعلق آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کی منظوری
جی ایس ٹی کی کامیابی پروزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کوکریڈٹ دیا

پارلیمنٹ نے آج جی ایس ٹی سے منسلک متعلقہ آئینی ترمیمی بل کو منظور کرکے ملک میں نئی بالواسطہ ٹیکس کے نظام کیلئے راستہ ہموار کر دیا۔حکومت نے اسے ٹیکس دہشت گردی سے نجات کی سمت میں اہم پہل بتایا اور جی ایس ٹی کے تحت شرح کوہر ممکن حد تک نیچے رکھنے کی بات کہی۔لوک سبھا نے آج بل پر حکومت کی طرف لائی گئی ترامیم کو صفر کے مقابلے443ووٹوں سے منظوری دے دی۔انا ڈی ایم کے نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔راجیہ سبھا اس آئین ترمیم بل کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ویسے یہ بل پہلے ہی لوک سبھا میں منظور ہو چکا تھا لیکن اعلیٰ ایوان میں حکومت کی طرف سے لائی گئی ترامیم کی وجہ سے اسے دوبارہ ایوان زیریں کی منظوری دلوانی پڑی۔ بحث میں مداخلت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس سے ملک میں ٹیکس دہشت گردی سے نجات ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس نظام میں غریبوں کے استعمال کی زیادہ تر اشیاء کوٹیکس سے علیحدہ رکھا گیا ہے اور اس سے بدعنوانی اور کالے دھن پر لگام لگانے کی راہ ہموارہوگی۔انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی کو کسی ایک پارٹی یا حکومت کی فتح کے طور پر نہیں بلکہ ہندوستان کی صحت مند جمہوری روایت اور تمام سیاسی جماعتوں کی جیت کے طورپر دیکھا جانا چاہئے۔یہ تمام حکومتوں اورموجودہ حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔


Share: